Iqra Aziz Actress Drama Pakistan
Iqra Aziz Actress Drama Pakistan

آج کے مقابلے میں پرانے فنکار زیادہ شہرت یافتہ تھے، اقراء عزیز

کراچی: جدت وب ڈیسک:معروف اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک آج کل کی سوشل میڈیا کی شہرت کچھ نہیں اصل شہرت تو پرانے فنکاروں کے پاس تھی۔

”خدا اور محبت“ جیسے پاکستان کے کامیاب ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقرا عزیز ماضی میں ”رانجھا رانجھا کردی“، ”سنو چندا“ اور ”جھوٹی“جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ انہیں بچپن سے اداکاری کا شوق تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں اقرا عزیز نے بتایا کہ میں بچپن سے ہی امی کے ڈوپٹے لے کر اور ساڑھیاں باندھ کر انڈین گانوں پر شیشے کے سامنے اداکاری کرتی تھی، تیار ہوتی تھی اور میک اپ کرتی تھی۔

دسویں جماعت میں ایک اشتہار کے ذریعے شوبز کی فیلڈ میں قدم رکھا اور اسی وقت فیصلہ کرلیا کہ اسی فیلڈ میں کیر یئر بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.