کراچی ،انتظار قتل کیس میں اب تک میڈیا پر سامنے نہ آنے والا کردار سامنے آگیا

جدت ویب ڈیسک ::۔ مدیحہ کیانی نے میڈیا تک وڈیو بیان سے رسائی حاصل کی اور اب تک کی تفتیش پر کئی سوالات اُٹھا دیئے۔ انتظارقتل کیس میں جوپیش رفت سامنےآتی رہی ہے ان تمام پر مدیحہ کیانی نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئےکئی سوال اُٹھا دیے ہیں۔اس سے پہلے انتظار کے والد پولیس پر اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کا الزام دھر چکےہیں۔کئی حصوں پر مشتمل اپنے وڈیو بیان میں مدیحہ کا کہنا تھا کہ میڈیا پر دیرسےآئی کہ میری جان کو خطرہ تھا۔انتظار قتل کیس میں مدیحہ کیانی کے بیان میں سامنے آنے والے حقائق اپنی جگہ اہم ہیں مگر اہم سوال یہ ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پر آنے سے چند دن پہلے وڈیو بیان جاری کرنے کا محرک کیا ہے۔دوسری جانب واقعے کے دن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انتظار کو خوف تھا کہ اس کا پیچھا کیا جا رہا ہے اور اسے قتل کر دیا جائے گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=0u30B1WIE1o

Leave a Reply

Your email address will not be published.