انتظار احمد کے قتل کا عبوری چالان پولیس نے عدالت میں جمع کیا، ملزمان کو کلین چٹ مل گئی

جدت ویب ڈیسک ::کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظار احمد کے قتل کا عبوری چالان پولیس نے عدالت میں جمع کرادیا۔ مقتول انتظار کے والد اشتیاق احمد نے جن ملزمان پر شک کا اظہار کیا تھا پولیس نے عبوری چالان میں انہیں کلین چٹ دے دی۔
عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی مقدس حیدر اور مدیحہ کیانی کے درمیان تعلق جب کہ ماہ رخ اور سہیل احمد کے درمیان تعلق کے شواہد بھی نہیں ملے۔ عبوری چالان کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار بلال اور دانیال گرفتار ہیں اور اہلکار بلال کی جانب سے چلائی گئی گولی سے انتظار کی موت واقع ہوئی۔ پولیس چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران 28 گواہوں کو شامل کیا گیا۔ پولیس کے عدالت میں جمع کرائے گئے عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ مقتول اور ملزمان کے درمیان ذاتی دشمنی کے شواہد نہیں ملے۔عبوری چالان کے مطابق اینٹی کار لفٹنگ سیل کے معطل ایس ایس پی مقدس حیدر، ماہ رخ، سہیل نامی شخص اور مدیحہ کے خلاف شواہد نہیں ملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.