انتظار قتل کیس کی تحقیقات کا بند دروازہ کھل گیا

کراچی جدت ویب ڈیسک :: محکمہ داخلہ سندھ نے جےآئی ٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
انتظار کے والد نے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے کہا کہ آپ ہمارا درد سمجھتے ہیں ، تاہم پولیس ہمارے خلاف ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انتطار کے والد کو شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرادی ۔
نوٹیفکیشن میں تحقیقات15 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ انتظار کے والد نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں ایک بار پھر پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی جے آئی ٹی کے سربراہ، رینجرز اور حساس اداروں کو بھی شامل کرلیا گیا۔ ادھر مقتول انتظار کے والد اشتیاق احمد نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں ایک بار پھر پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.