International Flight Operation in Saudi Arabia
International Flight Operation in Saudi Arabia

سعودی عرب،آئندہ ماہ غیرملکی پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس

ریاض جدت ویب ڈیسک: بیرونی پروازوں کی بحالی کے ممکنہ اقدام کے پیش نظر سعودی عرب میں ملکی ایئرلائن السعودیہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی ایئرلائن کے اجلاس میں آئندہ ماہ17مئی سے بیرونی پروازوں پر عائد پابندی ہٹائے جانے کے ممکنہ اقدام کے حوالے سے تیاریوں پر بحث کی گئی اور اہم معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران فضائی سروس کی بحالی کے علاوہ دیگر امور بھی زیرغور آئے، ایئرلائن کی خدمات میں مزید بہتری لانے کی تجاویز پر بات چیت ہوئی۔

وزیرٹرانسپورٹ نے ادارے کی جانب سے کورونا وبا کے حوالے سے مقررہ ایس او پیز کے تحت عمل کرنے کے اقدام کی تعریف کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر نے مسافروں کا ہرطرح سے خیال رکھنے پر ادارے کی آپریشنل ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے 17 مئی کو مملکت کے تمام فضائی، بری اور بحری راستے کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔ اسی ضمن میں ایئرلائن کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.