امریکا سے امداد نہیں دوستانہ تعلقات چاہتےہیں،وزیر داخلہ

جدت ویب ڈیسک ::امریکہ میں وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے اپنی سکیورٹی نظرانداز نہیں کرسکتے، واشنگٹن اعتماد سازی کیلئے غیر معمولی اقدامات کرے۔وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں کہ امریکا سے امداد نہیں دوستانہ تعلقات چاہتےہیں۔ امریکی خدشات کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتے۔ دہشتگردی کیخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اس حوالے سے کوئی ہم پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا ڈیڑھ لاکھ تنخواہ لینے پروزیراعظم کونااہل کیا گیا۔ توہین عدالت اس وقت ہوتی اگرہم اس پر عمل نہ کرتے۔ فیصلے پر تحفظات رکھنا ہمارا حق ہے۔انہوں نے کہا امریکا اور پاکستان مل کر افغانستان میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کابل حکومت سے مذاکرات کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.