انکاؤنٹر سپیشلسٹ عابد باکسر کو واپس لانے میں پروٹوکول اور قوانین رکاوٹ بن رہے ہیں

جدت ویب ڈیسک ::میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال بھی عابد باکسر کا معاملہ گول کر گئے ۔ ایک سوال پر احسن اقبال بولے کہ عابد باکسر کو وطن واپس لانے کی راہ میں پروٹوکول اور قوانین کی مشکلات حائل ہیں ۔ اس سے پہلے ملکی ترقی کی نئی حکمت عملی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تیسری مرتبہ ایک بڑی معیشت بن کر ابھر رہا ہے ۔ مارشل لاء کے ادوار میں تباہی کے علاوہ ملک کو کچھ نہیں ملا ۔ادھر احسن اقبال نے عمران خان کو تیسری شادی پر مبارکباد بھی دی اور ساتھ ہی بس اتنا کہا کہ ”دیر آید درست آید ۔ “

Leave a Reply

Your email address will not be published.