دریائے سندھ کے کنارے چٹانوں پرعجیب وغریب اشکال نمودار

جدت ویب ڈیسک ::دریائے سندھ کنارے مختلف شکل و شبہات کی حامل ان چٹانوں کی تاریخ دریائے سندھ کی تاریخ جتنی ہی قدیم ہے اور پانی کے تیز بہاؤ پانی کی بے رحم موجوں سے ان پر عجیب و غریب اشکال نمودار ہو گئی ہیں ۔ کہیں پر ان چٹانوں نے کسی تخت کا روپ دھار لیا تو کہیں چٹانوں کے بیچ سے پانی نے راستہ بنا لیا جس سے ان چٹانوں پر عجیب و غریب اشکال ابھر آئی ہیں جنہیں دیکھ کر قدرت کی فنکاری پر رشک آتا ہے ۔ لوگ اندلفریب اور مسحور کن نقش و نگار اور اشکال کو دیکھنے کیلئے دریائے سندھ کا رخ کرتے ہیں لیکن محکمہ آثار قدیمہ کی بے توجہی سے یہ منقش پتھر ناپید ہوتے جا رہے ہیں جبکہ بعض کو تو لوگ اٹھا کر لے گئے ہیں جبکہ باقی بچ جانیوالی راک کارونگز بھی دریا کے پانی کے رحم و کرم پر ہیں اور وقت دور نہیں جب یہ چٹانیں اور پتھر معدوم ہو جائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.