بھارت نے پاکستانی زائرین کے مذہبی ویزوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگادی

جدت ویب ڈیسک :: پاکستان سے ہر سال سیکڑوں زائرین عظیم روحانی بزرگ حضرت معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس میں شرکت کے لیے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کا رخ کرتے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک معاہدہ بھی موجود ہے، جس کے تحت نئی دلی سرکار 500 پاکستانیوں کو عرس میں شرکت کے لئے ویزے جاری کرنے کی پابند ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانیوں کوحضرت نظام الدین اولیاؒ کےعرس میں شرکت سے روک دیااسی سلسلے میں رواں برس بھی سیکڑوں پاکستانیوں نے بھارتی ہائی کمیشن کو ویزوں کے لئے درخواستیں دی تھیں تاہم عرس کے آغاز سے چند روز قبل ہی بھارتی حکام نے تمام درخواستیں مسترد کردیں۔ جس کے نتیجے میں اب پاکستانی عرس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.