بھارتی ائرفورس کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ،5 اہلکار ہلاک

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک : بھارتی ائر فورس کا ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اروناچل پردیش میں ائرفورس کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس میں پائلٹ سمیت 6 اہلکار سوار تھے ایک شخص زخمی حالت میں ملا باقی ہلاک ہوگئے واقعے میں پانچ اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد امدادی اداروں نے فوری طور پر آپریشن کیا تو انہیں صرف ایک ہی اہلکار زخمی حالت میں ملا جب کہ باقی ہلاک ہوچکے تھے۔ زخمی کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ بھارتی ائرفورس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جون 2013 میں بھی ریاست اتراکھنڈ میں بھارتی ائر فورس کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.