Indian Actress

جیکولین فرنینڈس نے اپنی ’’جڑواں ‘‘سے امیدیں لگالیں

ممبئی جدت ویب ڈیسک جیکولین فرنینڈس نے کہاکہ’’جڑواں 2‘‘ میرے کیریئر کی بہترین فلم ہو گی، اس میں میرا کردار پہلی فلم سے مختلف ہو گا۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ ایک فنکار کیلئے تنقید اور ذہنی دباؤ کے باوجود مثبت سوچ اپنائے رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں تنقید، ذہنی دباؤ اور غیر متوقع حالات کا سامنا رہتا ہے۔ اس صورت میں ایک فنکار کیلئے مثبت سوچ کو اپنائے رکھنا بہت چیلنجنگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ’’جڑواں 2‘‘ میرے کیریئر کی بہترین فلم ہو گی، اس میں میرا کردار پہلی فلم سے مختلف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم’’الہ دین‘‘ میں امیتابھ بچن کیساتھ کام کرنے کے بعد میں نے کام کے جذبے اور سنجیدگی کو سمجھا کہ ایک کامیاب فنکار کیلئے کام کا جنون دیگر سب چیزوں پر حاوی ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.