Hot Indian actress

پریانکا چوپڑا نے ’’گستاخی‘‘ کرنے سے انکار کرکے اپنے مداحوں کے ارمانوں پراوس ڈال دی

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ گستاخیاں‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی جو ا?ج کل اپنی فلم ’ پدماوتی‘ کی عکسبندی مصروف ہیں  جسے مکمل کرنے کے بعد وہ’ گستاخیاں ‘پر کام شروع کریں گے ۔فلم کی کہانی مشہور شاعر ساحر لودھیانوی اور امریتا پریتم کی زندگی پر مبنی فلم بنائیں گے امریتا پریتم کے کردار پرینکا چوپڑا نے ادا کرنا تھا ،لیکن انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینکا چوپڑا فلم ’ گستاخیاں ‘ کی کو پروڈیوسر بھی تھیں لیکن کچھ باتوں پر ہدایت کار اور اداکارہ کے معاملات بن نہیں پائے تاہم اب تک فلم چھوڑنے کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی ۔فلم گستاخیاں کے حوالے سے پہلے خبریں آرہی تھی کہ ساحر لودھیانوی کا کردار ابھشیک بچن نے ادا کرنا ہے لیکن پھر ان کے فلم سے علیحدہ ہونے کی نیوز عام ہوئی،اب پرینکا چوپڑا کے فلم پروجیکٹ سے الگ ہونے کی بازگشت ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا نے فلم’ گستاخیاں‘ کے لئے نئی کاسٹ لینے کے حوالے سے غور کرنا شروع کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.