Indian Premier League 2021: English counties offer to host postponed games
Indian Premier League 2021: English counties offer to host postponed games

انگلینڈ کی کاؤنٹیز نے آئی پی ایل کی میزبانی کی پیشکش کردی

لندن جدت ویب ڈیسک:انگلینڈ کی کاؤنٹیز نے حال ہی میں ملتوی ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) 2021 کے ایڈیشن کے بقیہ میچز کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

لارڈز کے میریلیبون کرکٹ کلب(ایم سی سی)، سرے اور ورکشائر، اوول اور ایجبسٹن اس گروپ کا حصہ ہیں جنہوں نے انگلش کرکٹ بورڈ کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کو آئی پی ایل کی میزبانی کی دعوت دے۔

اس منصوبے کے تحت کہا گیا ہے کہ رواں سال ستمبر کے دوسرے حصے میں دو ہفتے کے اندر ٹورنامنٹ مکمل کر لیا جائے گا۔سمجھا گیا ہے کہ اگر پیشکش تسلیم کی جاتی ہے تو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ کو ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ٹورنامنٹ مکمل کرانے کے ساتھ ساتھ کاؤنٹیز نے آئی پی ایل حکام کو اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل اعلیٰ معیاری کرکٹ کا انعقاد کیا جائے گا اور تازہ وکٹیں بنائی جائیں گی ۔

تاہم اس پیشکش سے نظر ایک انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ہم بی سی سی آئی سے دوروں اور دیگر امور کے حوالے سے گفتگو کرتے رہتے ہیں اور ایسا کرتے رہیں گے تاہم ہمیں ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ وہ آئی پی ایل کے انعقاد کے لیے کسی متبادل میزبان کے متلاشی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.