کوہلی نئے کوچ شاستری سے اچھے تعلقات کے خواہاں

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی جارح مزاج بلے باز تو ہیں ہی ساتھ ہی جارحانہ موڈ میں بھی رہتے ہیں۔کرکٹ کا گراونڈ ہو یا آف دی فیلڈ ان کا رویہ جارحانہ ہی رہتا ہے۔ جس کے سبب ان کے اکثر جھگڑے بھی ہوجاتے ہیں اوروہ حالیہ جھگڑا کوچ انیل کمبلے سے کربیٹھے تھے۔ جنہیں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے۔بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی نئے کوچ روی شاستری کے ساتھ پہلے دورے پر جانے سے پہلے ہی اچھے تعلقات کی امید لگالی۔کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی ساتھ کام کیا ہے، ہمیں پتہ ہے کہ کیا توقعات ہیں اور کیا وسائل دستیاب ہیں۔ تو مجھے نہیں لگتا کہ (ایک دوسرے کو) سمجھنے کے لئے کوئی کوشش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم پہلے بھی ساتھ کام کر چکے ہیں۔بھارتی ٹیم تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کے لئے سری لنکا پہنچ چکی ہے۔ جو روی شاستری کیساتھ کوہلی الیون کا پہلا دورہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.