بھارت ، سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے سعودی بچہ جاں بحق

نئی دہلی  جدت ویب ڈیسک بھارت کے ساحلی سیاحتی مقام کمارا کوم میں ایک سعودی بچہ سوئمنگ پول میں اچانک بجلی کا کرنٹ آجانے سے جان کی بازی ہار گیا ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق بھارتی پولیس نے چار سالہ سعودی بچے علاو  الدین ماجد ابراہیم کی  اچانک موت کی تحقیقات شروع کردی ہے۔اس بچے کے والد کا کہنا ہے کہ وہ طبعی موت نہیں مرا بلکہ اس کو قتل کیا گیا ہے۔انھوں نے ہوٹل کی انتظامیہ کو واقعے کا ذمے دار قرار دیا ہے۔متوفی کے والد ماجد نے کہا ہے کہ ان کے بچے کی بجلی کے جھٹکے سے موت ہوئی ہے کیونکہ ایک شخص نے اس کو بچوں کے تالاب سے نکالنے کی کوشش کی تھی لیکن اس کو بھی کرنٹ لگا تھا اور جب اس نے دوبارہ کوشش کی تو تب تک بچہ بے حس وحرکت ہوچکا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.