پاکستان کو دنیا میں باعزت ملک بنائیں گے، عمران خان

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں منعقدہ عوامی مسلم لیگ کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو دنیا میں باعزت ملک بنائیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ وہ شیخ رشید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیوں کہ وہ گزشتہ 9 برس سے سیاست کے میدان میں جہاد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں نواز شریف نے جی ٹی روڈ پر ڈرامہ کیا اور یہ سوال پوچھا کہ انہیں کیوں نکالا گیا، نواز شریف نے کہا کہ لوگوں نے انہیں مینڈیٹ دیا تو پھر ججز کون ہوتے ہیں انہیں نکالنے والے ۔ عمران خان نے کہا کہ وہ نواز شریف سے پوچھتے ہیں کہ کیا انہوں نے ووٹ لینے سے قبل لوگوں سے یہ کہا تھا کہ وہ ان کا پیسہ چوری کریں گے اور منی لانڈرنگ کرکے باہر بھیج دیں گے ؟عمران خان نے کہا کہ یہ سارا ڈرامہ نیب اور سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کے لیے رچایا جارہا ہے ، نیب نے اب تک حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اپیل نہیں کی، کہیں اس پر نواز شریف کا دباؤ تو نہیں ہے ۔ جی ٹی روڈ پر ایک سازش پاکستان کی سپریم کورٹ کے خلاف نظر آگئی اور دوسری سازش پاک فوج کے خلاف نظر آرہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.