اثاثے چھپانے کے ثبوت آگئے پھر بھی نواز شریف استعفیٰ نہیں دے رہے،عمران خان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ جھوٹی گواہی اور اثاثے چھپانے کے ثبوت سامنے آگئے مگر وزیرا عظم پھر بھی استعفیٰ دینے سے انکاری ہے۔ جمعہ کے روز عمران خان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اقتدار کی خاطر عوام کو دھوکا دے رہے ہیں وزیر اعظم اخلاقی جواز کھو بیٹھے عوام ان پر کیسے اعتماد کرسکتے ہیں انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف منی لانڈرنگ جعلسازی جھوٹی گواہی اور کرپشن میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت آچکے ہیں مگر وہ پھربھی عہدے سے چپکے ہوئے ہے اسحاق ڈار ،ظفر حجازی اور سعید احمد بھی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں قصورار پائے گئے ہیں ان کے خلاف بھی کیس دائر کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.