عمران خان،عائشہ گلالئی ،تحقیقات کےلئے پارلیمانی کمیٹی ، عدالت میں چیلنج

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کو عمران خان کی جانب سے نازیبہ پیغامات کی تحقیقات کےلئے پارلیمانی کمیٹی کا قیام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک وکیل نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کی تحقیقات کےلئے بنائے جانے والی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمانی کمیٹی کا قیام بدنیتی پر مبنی ہے ¾ قومی اسمبلی قانون سازی اور قومی معاملات پر بحث کے لئے ہے اس لئے اس معاملے سے قیمتی وقت اور پیسے کا ضیاع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.