پاکستان تحریک انصاف کو تانگہ پارٹی کہنے والے آج ہماری جماعت میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں

جدت ویب ڈیسک ::راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ کئی لوگ ایسے ہیں جو تحریک انصاف کو تانگہ پارٹی کہتے تھے لیکن آج وہی لوگ ہماری پارٹی میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم نے کسی کے برا بھلا کہنے کی فکر کئے بغیر آگے دیکھا اور بڑھتے گئے، آج ہماری جماعت کو بنے ہوئے 22 سال ہوگئے اور اس بار ہم پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کرپشن اورلاقانونیت کے خلاف فیصلہ کن معرکے کا وقت آن پہنچا ہے، 2018 تبدیلی کا سال ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک پاکستان کے دوران ایک وقت ایسا بھی تھا جب مسلم لیگ کو ایک ہی سیٹ ملی تھی لیکن اس وقت قائدِاعظم محمدعلی جناح نے کہا تھا کہ میری جماعت ایک تحریک ہے۔ قائداعظم کے پاس ایک نظریہ تھا جس کے لئے وہ حضورﷺ کی تعلیمات کے مطابق تبلیغ کر رہے تھے۔لاہور میں چوہدری سرور جنرل سیٹ پر جیت گئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.