سندھ کے گھمبیر مسائل سے واقف بہت جلد ان کا حل پیش کرینگے ،عمران خان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج جمعے کو سکھر میں پارٹی جلسے میں عوام سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے گھمبیر مسائل سے واقف ہیں اور بہت جلد ان کا حل پیش کرینگے عمران خان نے جمعرات کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف نے ملک کے سب سے بڑے مسئلے کرپشن اور منی لانڈرنگ سے متعلق پانامہ کیس کی انتہائی محنت سے پیروی کی جس کا پھل نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں ملا جو تاریخی فتح ہے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سندھ اور بالخصوص کراچی کے گھبیر مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پانامہ کیس کے بعد ان مسائل کے حل کے لئے وہاں کے عوام کو اعتماد میں لیکر ساتھ ملانا چاہتے ہیں سکھر میں جلسہ بھی اسی رابطہ مہم کا حصہ ہے لہذا عوام جلسے میں شرکت کو یقینی بنا کر اسے کامیاب بنائیں تاکہ ترقی خوشحالی اور امن کا قیام ممکن بنایا جاسکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.