دنیا میں کہیں بھی چورلٹیرے اور کرپٹ شخص کو پارٹی صدر نہیں بنایا جاسکتا

جدت ویب ڈیسک ::تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ن لیگ کا ردعمل رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی چوری کا حساب نہیں دینا چاہتے، رونا دھونا مچایا ہوا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ نااہل شخص کو پارٹی سربراہ بنانےکی کوئی عدالت یا پارلیمنٹ اجازت نہیں دیتی، پارلیمنٹ ایک جھوٹے شخص کےلئے کام کرتی رہی، اس کا یہی نتیجہ نکلنا تھا.عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے احد چیمہ جیسے لوگ اداروں میں لگائے ہوئے تھے، یہ ملک کو لوٹ رہے ہیں، ن لیگ ٹوٹتی ہے یا نہیں، یہ مسئلہ نہیں، اسے ایک مافیا کنٹرول کر رہا ہے. مافیا سے ملک کو نجات دلانا ہی ہماری جنگ ہے۔انھوں نے اپنے حریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اپنی گواہی میں قطری خط لے آئے، حالاں کہ ایک چھابڑی والا بھی جانتا ہے کہ وہ خط جعلی ہے اور اس کی کوئی حیثیت نہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published.