PTI Imran Khan

پاکستانی نژاد بزنس مین کی بیٹی کی شادی …کون کون شریک رہا

مانچسٹر جدت ویب ڈیسک شاہی انداز میں انجام پانے والی شادی میں کروڑوں روپےکی خطیر رقم خرچ کی گئی تقریب  میں بالی ووڈ فنکاروں اور پاکستانی سیاستدانوں کی شرکت نے یادگار بنا دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں مقیم پاکستانی نژاد بزنس مین انیل مسرت کی بیٹی کی شادی پر تقریباً 55 کروڑ 54 لاکھ  اور 52 ہزار روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی، شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوخصوصی طور پرمدعو کیا گیا، نعیم الحق،شیخ رشید، شاہ محمود قریشی، سابق وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز، احمد رضا قصوری، بابر اعوان اور مئیر لندن صادق خان نے بھی شادی میں شریک تھے۔

بالی ووڈ کے نامور فنکاروں میں انیل کپور، سونم کپور، کرن جوہر، رنویر سنگھ ، ہریتھک روشن اور سنیل شیٹھی نے شادی کی تمام تقریبات میں شریک ہوئے اور اپنی پرفارمنس سے مہمانوں کو محظوظ کیا۔ تقریب کی میزبانی ڈائریکٹر کرن جوہر نے کی اور جبکہعمران خان نے اسٹیج پر اپنی شادیوں کے تجربات سے سب کو آگاہ کریں۔ رنویر سنگھ کی پرفارمنس نے شادی میں شریک تمام ہی مہمانوں کا دل جیت لیا۔واضح رہے کہ ایشیا کی 21 ویں امیر ترین کاروباری شخصیت انیل مسرت 1980 میں فیصل آباد سے مانچسٹر منتقل ہوئے تھے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.