اب بلوچستان میں بھی تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے‘ گورنرسندھ

جدت ویب ڈیسک ::گورنرسندھ عمران اسماعیل ایک روزہ دورے پرآج کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بغیرپروٹوکول کراچی ایئرپورٹ پہنچے اور مسافروں کے ساتھ لائن میں لگے۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ترجمان گورنرہاؤس کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل آج ایک روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچیں گے، دورے کے دوران وہ گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل شام کوکراچی واپس روانہ ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.