ایوارڈ شوز میرٹ کے لئے سوالیہ نشان ہے،اداکار عمران ہاشمی

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا کہ ایوارڈ شوز ٹی آر پی بڑھانے کے لئے تو بہترین ہے لیکن میرٹ کے لئے سوالیہ نشان ہے۔اداکار عمران ہاشمی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ایوارڈ شوز ٹی آر پی بڑھانے کے لئے تو بہترین نسخہ ہے لیکن میرٹ سوالیہ نشان ہے،ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنی فلموں اور ٹی وی کے کام کے معیار کو بہتر بنائیں یہ زیادہ ضروری ہے،انہوں نے اپنی نئی فلم بادشاہو کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک اچھے موضوع پر بننے والی فلم ہے جو یقینا مداحوں کو پسند آئے گی،فلم کی دیگر کاسٹ میں الیانا ڈی کروز اور اجے دیوگن شامل ہیں،فلم کی ہدایات و پروڈکشن ملن لتھرایا دے رہے ہیں،فلم یکم ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.