Imran Abbas Pakistani Actor in Turkey
Imran Abbas Pakistani Actor in Turkey

عمران عباس ترکی کے سفیر برائے خیرسگالی مقرر

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک:پاکستان کے مقبول اداکار عمران عباس کو ترکی حکومت کی جانب سے سفیر برائے خیرسگالی مقرر کیا گیا۔گزشتہ روز مقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران عباس کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ترکی کا خیر سگالی سفیر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انھیں ترکی کی حکومت اور اس کی وزارت مذہبی امور ‘دیانت’ نے خیر سگالی کے سفیر کے اعزاز سے نوازا ہے۔عمران عباس کے مطابق انھوں نے اس ہفتے ترکی کے نامور اداکاروں کے ساتھ تنزانیہ سمیت کئی افریقی ممالک کا دورہ کیا جہاں لوگوں میں پانی، خوراک، تعلیم اور زندگی کی دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاء کے علاوہ مسلمانوں میں ہزاروں قرآن پاک کا تحفہ بھی تقسیم کیا۔

اداکار کی پوسٹ پر مداح بڑی تعداد میں پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ عمران عباس ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں اور اداکار کی جانب سے ترکی کے دورے کی مختلف تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.