نوازشریف کی نااہلی ، پاکستان کی عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، عمران خان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پانامہ کیس میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش انسان کرتا ہے مدد اللہ تعالیٰ کرتا ہے ۔ جدوجہد اپنی ذات کیلئے نہیں پاکستان کیلئے کی۔ایک طویل جدوجہد کی کامیابی ملی ۔اسلامی فلاحی ریاست اقبال کی سوچ تھی ۔قائد اعظم قانون کی بالادستی مانتے تھے ۔بڑی خوشی ہے کہ آج قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ۔ پاکستان کی عدلیہ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہو۔جے آئی ٹی کے ممبران خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔نوازشریف کے خاندان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.