پاکستان کو اپنا گھرسمجھتا ہوں ارض پاک نے ہر طرح کےحالات میں سعودی عرب کا ساتھ دیا، امام کعبہ

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک : : امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنا گھر سمجھتاا ہوں اور اس ارض پاک نے بھی ہر طرح کے حالات میں سعودی عرب کا ساتھ دیا ہے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں‌ خصوصی شرکت کے دوران کیا، امام کعبہ نے کہا کہ خصوصی دعوت پر کابینہ اجلاس میں شرکت کی جس کے لیے وزیراعظم پاکستان سمیت تمام اراکین کابینہ کا شکر گذار ہوں.امام کعبہ نے کہا کہ ترقی کے لیے 3 ضروری شرائط تقویٰ، اخلاص اور حسن کارکردگی ہیں اور وہ ملک عدم استحکام کا شکار ہوئے جو اتحاد و اتفاق برقرار نہ رکھ سکے چنانچہ تمام ممالک آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفادات میں فیصلے کیے جائیںامام کعبہ ڈاکٹرصالح بن حمید نے خادمین حرمین شریفین کا سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے متعدد بار یہاں آنے کا موقع ملا ہے اور ہر بار احترام اور پیار ملا ہے جس کی وجہ سے میں پاکستان کو اپنا گھرسمجھتا ہوں.انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات تاریخی اور مضبوط ہیں اور پاکستان نے ہر طرح کے حالات میں ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیا اسی طرح سعودی عرب نے بھی اپنے برادر اسلامی ملک کو کسی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑا.

Leave a Reply

Your email address will not be published.