بھارت روہنگیا مسلمانوں کوملک بدر نہ کرے، آئی ، ایچ ، آر ، او کا مطالبہ

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر نہ کرے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کی جونیئر منسٹر برائے خارجہ امور کرن رِجیجو نے گزشتہ ہفتے ملکی پارلیمان کو بتایا تھا کہ حکومت نے ملک کی تمام ریاستوں کے حکام سے کہا ہے کہ وہ روہنگیا کی شناخت کر کے انہیں ملک بدر کر دیں۔ روہنگیا میانمار سے تعلق رکھنے والا مسلم اقلیتی نسلی گروپ ہے جسے میانمار میں تشدد اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔ میانمار اس گروپ کو بنگلہ دیش کے شہری قرار دیتے ہوئے اسے ملک کی ایک اقلیت تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.