آزاد و خود مختار کمان کو ہر سطح پر قابل عمل بنایا جائے، آئی جی سندھ

کراچی جدت ویب ڈیسک آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار کمان کو ہر سطح پر قابل عمل بنایا جائے اور ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے پیشہ ورانہ بنیادوں پر موثر بنائے جائیں۔میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنے فعل کو محکمانہ تقاضوں کی روح کے مطابق انجام دیں اور انتہائی ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ تھانوں میں پولیس اہلکاروں اور افسران کی تعیناتی میں میرٹ کو معیار بنایا جائے گا اور تمام تر تقرریاں و تبادلے پیشہ ورانہ بنیادوں پر کیے جائیں گے.انہوں نے کہا کہ پیشہ ور اور ماہر ٹیم کے ساتھ مل آرگنائزڈ کرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا اور جرائم کو دوبارہ سے شہر پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ اختلافات کی باتیں بے معنی ہیں میری پوری توجہ صوبے میں بالعموم اور شہر کراچی میں بالخصوص امن کی بحالی اور قانون کی عمل داری پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.