ICC Point Table 2021 Pakistan Second Position
ICC Point Table 2021 Pakistan Second Position

ساؤتھ افریقہ کو شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی پوائنٹس ٹیبل دوسرے نمبر آگیا

ساؤتھ افریقہ:جدت ویب ڈیسک:پروٹیز کیخلاف فتح کے بعد پاکستان ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قابض ہوگیا۔

ساؤتھ افریقہ کیخلاف جیت سے پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگیا۔ پاکستان نے سپر لیگ میں 6 میں سے 4 میچز جیت کر 40 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

اس حوالے سے دیکھا جائے تو انگلینڈ کی ٹیم کے بھی 40 پوائنٹس ہیں لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر وہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ آسٹریلیا نے بھی آئی سی سی سپر لیگ میں 40 پوائنٹس حاصل کئے ہیں مگر نیٹ رن ریٹ پر وہ پاکستان سے پیچھے ہے۔

ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان کی اگلی سیریز انگلینڈ کے خلاف جولائی میں ہوگی۔واضح رہے کہ میزبان بھارت کے علاوہ سپر لیگ کی ٹاپ 7 ٹیمیں 2023 کے ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ حاصل کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.