آئی سی سی کی اہم ٹیم 26 اگست کوپاکستان پہنچنے گی

لاہور جدت ویب ڈیسک ورلڈ الیون کے دورہ سے قبل آئی سی سی سکیورٹی کی ٹیم پاکستان کی سکیورٹی صورتحال اور کھلاڑیوں کیلئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے 26 اگست بروز ہفتہ کو لاہور پہنچے گی۔سکیورٹی ٹیم دورے کے دوران اسٹیڈیم، اس میں موجود سہولیات، ہوٹل اور ٹیم کے ہوٹل سے اسٹیڈیم آنے اورجانے والے راستوں کا جائزہ لے گی۔ ٹیم کی رپورٹ کے بعد ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔ورلڈ الیون کی ٹیم میں نامور غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ستمبر کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوگا جس میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.