آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، جانیے

جدت ویب ڈیسک :آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔ بولنگ میں جنرٹیراسٹائل بوائے حسن علی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ،عمران طاہر دوسرے ،جیسپریت بمہرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بلے بازوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلی پوزیشن پر ، اے بی ڈویلیئرز دوسرے ، ڈیوڈ وارنر تیسرے جب کہ نوجوان بلے باز بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے ،بھارت دوسرے ،آسٹریلیا تیسرے جبکہ گرین شرٹس چھٹے نمبر پرموجود ہیں۔آل راؤنڈرز میں پروفیسر محمد حفیظ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ، شکیب الحسن دوسرے جب کہ محمد نبی تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.