وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو تعینات کر دیا ۔

جدت ویب ڈیسک ::وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو تعینات کر دیا۔ ڈاکٹر سلیمان خان کی بطور ڈی جی آئی بی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سلیمان خان اس سے پہلے کوآرڈینٹر نیکٹا کے عہدے پر خدمات انجام دے رہےتھے۔محمد جہانزیب خان اس سے پہلے سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔
مہر خالد دادلک کو ڈاکٹر سلیمان کی جگہ نیکٹا کا کوآرڈینٹر تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ محمد جہانزیب خان کو سیکریٹری ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.