امریکہ کو ایک اور سمندری طوفان اِرما کا خطرہ، ہنگامی حالت کا اعلان

جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق ٹیکساس میں سمندری طوفان ہاروی کے بعد فلوریڈا کے ساحلوں کو نئے سمندری طوفان اِرما سے خطرہ پیدا ہو گیا ہے، بحریہ اوقیانوس میں بننے والا خطرناک سمندری طوفان ارسا فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا، جس کے بعد فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے باعث جمعہ تک دس فٹ بلند لہریں فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.