حمیراارشد اوراحمد بٹ کی طلاق کا معاملہ کہاں پہنچ گیا‘ جانئے

لاہور جدت ویب ڈیسک فیملی سول جج محمد ظریف نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی طرف سے طلاق کے دعوے کی سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے احمد بٹ کے پیش نہ ہونے پر اشتہار اخبارجاری کرنے کا حکم جاری کردیا۔فیملی سول جج کی عدالت میں گلوکارہ حمیرا ارشد کی طرف سے دائر طلاق کے دعوے کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے احمد بٹ کو طلب کیا تھا لیکن وہ طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے احمد بٹ کا اشتہاراخبار میںجاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کردی۔عدالت میں حمیرا ارشد نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ اس نے کافی کوشش کی کہ وہ احمد بٹ کے ساتھ اچھی زندگی گزارے لیکن وہ احمد بٹ کے رویے کی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکی روز روز کے جھگڑوں س وہ تنگ آچکی ہے اب اس کے ساتھ رہنا مشکل ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اس کو طلاق کی ڈگری جاری کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.