Humaira Channa Pakistani Singer
Humaira Channa Pakistani Singer

حمیر ا چنا کو فن موسیقی سے وابستہ ہوئے 33برس مکمل ہو گئے

لاہور جدت ویب ڈیسک:پاکستان کی نامور گلوکارہ حمیر ا چنا کو فن موسیقی سے وابستہ ہوئے 33برس مکمل ہو گئے۔

حمیر اچنا نے اپنی خوبصورت گائیکی کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے 1988ء میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور ان کی آواز کا سحر آج بھی سر چڑھ کر بولتا ہے۔

حمیرا چنا نے اپنی گائیکی کے سفر کو33سال مکمل ہونے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خود کو اس لئے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ جس دور میں میں نے گائیگی کا آغاز کیا ا س وقت میڈیم نور جہاں جیسی عظیم گلوکارہ موجود تھیں،

ان کی موجودگی میں نام اور پہچان بنانا انتہائی مشکل تھا،میڈیم نور جہاں نے ہمیشہ بڑی محبت کا مظاہرہ کیا،میں نے اپنے اساتذہ کا بڑا احترام کیا ہے اور میری کامیابی میں میر ے اساتذہ کی محنت اورپرستاروں کی دعائیں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.