نواز شریف کا استقبال، بے مثال، عوامی خرچ پروی آئی پی پروٹوکول، جانیے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک : : سزایافتہ نااہل نوازشریف کی وطن واپسی پرنواز شریف کا استقبال ، بے مثال، عوامی خرچ پر،  وی وی آئی پی پروٹوکول کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا جہازاسلام آباد ائیرپورٹ اُترا تو لیگی رہنماوں کی فوج ان کےاستقبال کےلئے”الرٹ” کھڑی تھی، جن میں راجہ ظفرالحق، پرویزرشید، سعد رفیق، مشاہد اللہ خان، سمیت دیگر رہنماؤں شامل تھے۔پنجاب ہاوس پہنچنے پران کا پھولوں کی پتیوں اورنعروں سے استقبال کیا۔رہنماؤں کے جھرمٹ میں نوازشریف روال لاونج تک آئے،گرفتار کر سکتے ہوتو کرلو،نیب حکام سے مکالمہ :نوازشریف نے راول لاؤنج میں لیگی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نوازکی طبیعت ناسا ز ہے ،کیموتھراپی ہونےوالی ہے، ایسی حالت میں چھوڑ کر عدالت میں پیشی کیلئے آیا ہوں، ایئرپورٹ آنے پرآپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔راول لاؤنج میں مختصر قیام کے بعد نااہل نوازشریف کا قافلہ ائیرپورٹ سے نکلا تو شاہانہ انداز میں ایک یا دو نہیں پوری چھپن گاڑیاں ان کے آگے پیچھے تھیںتھا جبکہ ایئر پورٹ کے اندر داخل ہونے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔نوازشریف کی وطن واپسی پر بینظیرایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے، مسافروں کوایئر پورٹ کےراول لاونچ تک جانےسےروک دیا

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.