ہریتک کوجھٹکے پرجھٹکاکنگنا کے تنازعہ نے ایک نیا موڑ لے لیا

جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن اور بے باک اداکارہ کنگنا رناوت کے تنازع نے ایک نیا موڑ لے لیا ہےکنگنا کا موقف ہے اس کے ہریتک کیساتھ جسمانی تعلقات بھی رہے ہریتک نے تردید کر دی ۔ اب تک کنگنا ہی میڈیا پر اس تنازع کے حوالے سے گفتگو کرتی آ رہی تھیں لیکن گزشتہ روز پہلی بار ہریتک روشن نے ری پبلک ٹی وی پر میزبان ارنب گوسوامی کو انٹرویو دے کر اپنی بات دنیا کے سامنے رکھ دی ہے۔انہوں نے انٹرویو میں کنگنا کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا کنگنا کے ساتھ زندگی میں کبھی تعلق نہیں رہا اور وہ ای میلز کے ذریعے ایک عرصے تک مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کرتی رہی۔اس انٹرویو میں کنگنا کی بہن رنگولی کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تصویر پر بھی گفتگو ہوئی جس میں ہریتک اور کنگنا ایک پارٹی میں ایک دوسرے سے بغلگیر ہوتے ہیں۔ رنگولی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ہریتک اور کنگنا کا تعلق ثابت کرنے کے لیے یہ تصویر کافی ہے۔ اس تصویر پر ہریتک کا کہنا تھا کہ اس پارٹی میں میری بیوی سوزین اور دوسرے دوست بھی موجود تھے اور ایسا کچھ بھی وہاں نہیں ہوا، یہ تصویر فوٹوشاپ کی گئی ہے۔ ہریتک نے تو اس تصویر پر یہ بات کہہ دی لیکن ٹوئٹر صارفین تب سے ہریتک کی تصاویرمیں فوٹوشاپ کے ذریعے اپنی تصویریں شامل کرکے پوسٹ کر رہے ہیں اور ساتھ لکھ رہے ہیں کہ وہ اتنے سالوں سے ہریتک کے ساتھ تعلق میں ہیں اور اس کے ثبوت میں یہ تصویر ہی کافی ہے۔واضح رہے کہ کنگنا اور ہریتک کا تنازع جنوری 2016 میں اس وقت شروع ہوا جب ایک انٹرویو میں کنگنا نے ہریتک کو احمق سابق بوائے فرینڈ کہہ کر پکارا۔جس کے جواب میں ہریتک نے ایک تلخ ٹویٹ کی اور تب سے دونوں کامعاملہ اس قدر بڑھا کہ عدالت تک جا پہنچا۔کنگنا کا موقف ہے کہ اس کے ہریتک کے ساتھ جسمانی تعلقات رہے ہیں اور وہ اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا لیکن پھر مکر گیا۔ دوسری طرف ہریتک کا کہنا ہے کہ اداکارہ سے اس کا تعلق پروفیشن کی حد سے آگے کبھی نہیں رہا اور وہ کبھی اکیلے میں ملے تک نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.