ہریتھک شادی کا وعدہ کرکے مکر گئے ، کنگنا نے سب کو حیران کردیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک بولی وڈ کی بے باک اداکارہ کنگنا رناوٹ نے ایک بار پھر سب کو حیران کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ان کے اور ہریتھک روشن کے درمیان افیئر تھا۔انڈیا ٹی وی کے پروگرام ’عوام کی عدالت میں‘ بات کرتے ہوئے کنگنا رناوٹ نے نہ صرف ہریتھک روشن سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتایا، بلکہ اداکار کی جانب سے بدنام کیے جانے کے بعد خود کو پہنچنے والی تکالیف سے متعلق بھی باتیں کیں۔کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ ان کے اور ہریتھک روشن کے درمیان مارچ 2014 میں تعلقات اُس وقت ختم ہوئے ، جب اداکار نے انہیں فون پر پہچاننے سے انکار کیا۔کوئین اداکارہ نے بتایا کہ ‘انہیں ہریتھک روشن سے سچی محبت تھی، لیکن افسوس کے انہیں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا’۔انہوں نے بتایا کہ 2014 کے آغاز میں ہریتھک روشن نے ان سے کہا تھا کہ نومبر تک ان کی اور ان کی اہلیہ سوزان خان کے درمیان طلاق ہوجائے گی، جس کے بعد وہ کنگنا رناوٹ کو کھلے عام عوامی سطح پر اپنائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.