امریکی ریاست فلوریڈا کا ہائی اسکول ایک بار پھر فائرنگ گونج اٹھا

واشنگٹن ،جدت ویب ڈیسک ::: امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور درجن بھر سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔۔ فائرنگ کے واقعے نے ملک بھر کی فضا کو پھر سوگوار کردیا۔کاؤنٹی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ 19 سالہ حملہ آور نکولس کروز کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سے رائفل اور درجنوں میگزین برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے حملے سے پہلے کمپیوٹر پر بم بنانے پر ریسرچ بھی کی تھی۔ ملزم اسکول کا سابق طالب علم تھا، جس کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اسکول سے نکالا گیا تھافائرنگ کا یہ واقعہ پارک لینڈ کے اسٹون مین ڈگلس ہائی اسکول میں چھٹی کے وقت پیش آیا جب حملہ آور نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.