معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کے دیوانے ہوگئے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کو بھارت میں ایک اور مداح مل گیا اور یہ کوئی اور نہیں بلکہ معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ ہیں۔ویسے تو فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور پاکستان کے کامیابی سے آگے بڑھتے میوزک شو ‘کوک اسٹوڈیو’ کا سیزن 10 صرف یہیں نہیں بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ حاصل کررہا ہے۔یو یو ہنی سنگھ کو بھی کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط میں علی سیٹھی، علی حمزہ اور وقار احسن کا گایا ہوا گانا تنک دھن کافی پسند آیا۔گلوکار نے اپنے فیس بک اکانٹ پر یہ گانا شیئر کرنے کے ساتھ لکھا، کتنا بہترین گانا ہے، تینوں گلوکار کافی اچھے ہیں، لیکن ویڈیو میںعلی سیٹھی 3 بجکر 8 منٹ سے 3 بجکر 16 منٹ کے دورانیے میں بہترین ہیں، ان کی آواز میں رفیع صاحب کی جھلک آتی ہے۔34 الہ ہنی سنگھ نے یہ بھی لکھا، اچھے میوزک کی کوئی سرحد، مذہب یا زبان نہیں ہوتی۔جس پر علی سیٹھی نے بھی یو یو ہنی سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مہاراج کہا۔ان دونوں کی بڑھتی ہوئی دوستی کو دیکھ کر خیال کیا جاسکتا ہے کہ شاید یہ ایک ساتھ پرفارم کرنے کا بھی کوئی ارادہ کرلیں اور اگر ایسا ہوا تو یقینا یہ دونوں ممالک کے مداحوں کے لیے زبردست موقع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.