سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی تعریفیں، تنقید کرنے والوں کا منہ بند

جدت ویب ڈیسک :سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی تعریفیں ،پر تنقید کرنے والوں کا منہ بند ہو گیاحدیبیہ پیپر مل نیب ریفرنس سے سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے الگ ہونے کے بڑے فیصلے کو قانونی اور سیاسی حلقوں میں سراہا جا رہا ہےقانونی ماہر خالد رانجھا نے کہا جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حدیبیہ پیپر مل کیس سے الگ ہونے کا درست فیصلہ کیا ہے ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے کیس سے الگ ہونے پر تنقید کرنے والوں کا منہ بند ہو گیا ہے۔سینئر قانون دان خالد رانجھا نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کسی سائل کو عدالت پر اعتراض ہوتا ہے تو اکثر جج خود کو اُس کیس سے الگ کر لیتے ہیں۔۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ہمیشہ تاریخی فیصلے کئے ہیں ۔ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک اچھے جج ہیں ۔ ن لیگ کو اعلیٰ عدلیہ کے ججوں پر تنقید کرنے پر شرم محسوس کرنی چاہیے۔جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے کہا ہے کہ اگر کسی معزز جج پر اعتراض اُٹھ جائے تو وہ اس بینچ کے جج کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے کہ وہ الگ ہو جائیں یا کیس کو سنیں ۔ کیس اگر ری اوپن ہوتا ہے تو کیس کی ازسرنو کارروائی شروع ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.