لرزہ خیز داستان ،دوسال پہلے والی پسندکی شادی جرم بن گئی

فیصل آبادجدت ویب ڈیسک : :سماج دشمن ، خوشیوں کے قاتل ،سرگرم ٹھیکری والا میں پسند کی شادی افسوس ناک انجام کو پہنچ گئی، پسند کی شادی کرنے والی لیڈی کانسٹیبل کو شوہر اور کم سن بیٹے سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ سے ایک روز قبل مقتولہ نگینہ کا بھائی بہن سے ملنے آیا تھا، شہبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گھر والوں نے تینوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے ۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا میں میاں بیوی اور کم سن بیٹے کو قتل کردیا گیا۔ مقتولہ لیڈی کانسٹیبل نگینہ نے دو سال قبل گھر والوں کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کی تھی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.