ہالی وڈ کی سنسنی خیز فلم ‘اونلی دی بریوریلیز کردی گئی

جدت ویب ڈیسک :حقیقی واقعات کی منظر کشی کرتی ہالی وڈ کی سنسنی خیز فلم ‘اونلی دی بریوریلیز کردی گئی۔ فلم امریکا کے ان جانباز فائر فائٹرز کےگرد گھومتی ہے جنہوں نےریاست ایریزونا میں آگ سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں اور سینکڑوں جانیں بچائیں۔ ہدایتکارجوزف کوسنسکی کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے فائر فائٹر کی زندگی پر مبنی ہے جو 2013میں ایریزونا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بجھانے کیلئے مشن پر نکلتا ہے۔ یہ جانباز لوگوں کی جان بچانے کیلئے 19فائر فائٹرز کی ٹیم کے ساتھ مشن پر جاتا ہے اور اپنے فرائض سرانجام دیتےہوئے پوری ٹیم کے ساتھ جان گنوادیتاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.