اوسان خطا ،خوف اور دہشت سے بھرپورنئی ہالی وڈ ہارر تھرلر فلم’’جِگسا‘باکس آفس پر قبضہ جمانے کو تیار

جدت ویب ڈیسک :اوسان خطا کرنے والی خوف اور دہشت سے بھرپورنئی ہالی وڈ ہارر تھرلرفلم ’’جِگسا‘باکس آفس پر قبضہ جمانے کو تیار۔ ٹیلر پیری کی مزاح سے بھرپور فلم بُوٹُو دوسرے جبکہ تباہ کن مناظر سے بھرپور بڑے بجٹ کی فلم جیواسٹارم کے تیسرے نمبر پر آنے کے امکانات۔ڈر،خوف،قتل وغارت اور سنسنی خیز واقعات پر مبنی ہالی ووڈفلم جگسا نے دیکھنےوالوں کے اوسان خطا کردیئے۔ فلم فرنچائز نے کہا ہے کہ فلم ابتدائی تین دنوں میں ایک ارب اکتیس کروڑ روپے کماکرپہلی پوزیشن پر قبضہ جما لے گی۔مزاح سے بھرپور بوٹو ہیلووین فلم کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ وہ ابتدائی ایام میں ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا بزنس کرکے دوسری پوزیشن اپنے نام کرے گی۔بڑے بجٹ اور تباہ کن واقعات سے بھرپور فلم جیواسٹارم کے بارے میں کہاجارہاہے کہ وہ ستر کروڑ روپے کما کرتیسری پوزیشن حاصل کرپائے گی۔ماہرین کی پیش گوئیاں کس حد تک سچ ثابت ہوں گی اس کا پتہ پیرکو ہی چلے گا۔دی اسپیئرنگ برادرز کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایسے سنسنی خیز واقعات کے گِرد گھومتی ہے جس میں انسانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے۔ جبکہ جادوئی طاقت کے زیر اثر ہلاک ہونےوالے افراد کےقتل کی گتھی سلجھاتے ہوئےخطرناک واقعات دیکھ کر سانس تھم جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.