ہاکی کے معروف پلیئر وحید اللہ آفریدی پشاور کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک :پاکستان ہاکی کے معروف پلیئر وحیداللہ آفریدی پشاور کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے وحید اللہ آفریدی کو ایک ہفتے پہلے کانگووائرس کے علاج کیلئے پشاور کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج چل بسے ۔ان کے انتقال کی خبر پر ہاکی کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اور دعا کی اللہ انکی مغفرت فرمائے

Leave a Reply

Your email address will not be published.