بھارت: ہماچل پردیش میں بس حادثہ،28افراد ہلاک

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک بھارت میں ایک بس کھائی میں گرنے سے 28افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کےمطابق ریاست ہماچل پردیش کی پولیس سربراہ سومیا سمبا سیوان نے بتایا کہ بس میں 40 افراد سوار تھے اور یہ ضلع کنار سے سولن جاتے ہوئے 200 میٹر نیچے دریا کے کنارے جا گری۔پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے میں 7مسافر زخمی ہیں جبکہ تمام لاشوں کی شناخت بھی مکمل کر لی گئی ہے۔بھارت میں ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ٹریفک حادثات میں مارے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.