Kajol, Shilpa Shetty, Kalki Koechlin, Zarine Khan, Lauren Gottlieb, Ameesha Patel, Daisy Shah, Sana Khaan, Surveen Chawla, Karishma Tanna, Twinkle Khanna, Abbie Cornish, Abigail Eames, Abigial Breslin, Adriana Barraza, Adrienne Barbeau, Agnes Bruckner, Alexa Davalos,

ماضی کی ڈریم گرل ہیما مالنی کے کپڑے ۔۔۔۔افسوسناک خبر

ممبئی جدت ویب ڈیسک فلمی ستارے بھی عام لوگوں کی طرح چوروں اور ڈاکوں کا شکار بنتے ہیں لیکن چوروں نے بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی کے پرانے کپڑے اور نقلی زیورات بھی نہیں چھوڑے۔ بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیمامالنی کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی امیر ترین اداکاراں میں ہوتا ہے، خوبصورتی اور حسن کے ساتھ قدرت نے ہیمامالنی کو پیسے سے بھی خوب نوازا ہے ، ہیما مالنی خوبصورت ہونے کے ساتھ خوش لباس بھی ہیں، ان کے پاس اعلی ملبوسات اور مہنگی جیولری کی کمی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ میڈیا کے ساتھ ڈاکوں کے نشانے پر بھی رہتی ہیں۔قصہ ہے 2010 کا جب ڈاکوں نے ہیمامالنی کے گھر 80 لاکھ روپے کی چوری کی اور ان کے پاس موجود قیمتی سامان اور مہنگی جیولری لے کر رفو چکر ہوگئے، لیکن ہیمامالنی تو ڈریم گرل ہیں، انہوں نے 80 لاکھ کی چوری کو ہوا میں اڑادیا اور اپنا غم مٹانے کے لیے پہلے سے بھی زیادہ لباس اور جیولری خرید لی اور اس بار تو انہوں نے یہ تمام سامان اتنی زیادہ تعداد میں خریدا کہ گھر میں رکھنے کے لیے جگہ ہی کم پڑگئی اوراس سامان کو رکھنے کے لیے گودام لینا پڑگیا۔لیکن ایک بار پھر ہیمامالنی چوروں کا شکار بن گئیں اور اس بار تو چوروں نےان کے پرانے کپڑے اور نقلی زیورات بھی نہ چھوڑے اور ان کےگودام میں واردات کرکے تقریبا 90،000(پاکستانی 1 لاکھ 45 ہزار )روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ہیمامالنی نے اس واقع کی فوری اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے ڈاکوں کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے، دوسری جانب جوہو پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گودام کی صفائی کرنے والے شخص کی کارروائی لگتی ہے جو گزشتہ 5 روز سے غائب ہےاور اس کا فون بھی بند آرہا ہے۔دوسری جانب ہیمامالنی نے اپنے گودام میں کام کرنے والے اسٹاف کے بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی والا اس واردات میں شامل ہے یا نہیں انہیں نہیں پتہ، فی الحال وہ اس بارے میں کوئی بات کرنا نہیں چاہتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.