ڈرگ روڈ ایک بارپھر بند کردیا گیا ، جانیے

جدت ویب ڈیسک :کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کو بند کردیا گیا،ترقیاتی کام نے ٹریفک شدید جام کردیا، سارا ٹریفک ناتھا خان پل سے ہوکر شاہراہ فیصل پر آرہا ہے ، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بچے اسکولوں سے لیٹ ہوگئے اور آفس جانے والے بھی ٹریفک میں پھنس گئے ، ہارن کی تیز آوازیں نے سر درد کر دیا ,کراچی ڈرگ روڈ پر راشد منہاس فلائی اوور کے ترقیاتی کام کی وجہ سے راشد منہاس روڈ سے آنے والی ٹریفک جو ڈرگ روڈ سے دائیں جانب شارع فیصل سے جانب شہر جانا چاہیے دائیں طرف بند کر دیا گیا ہے اب ٹریفک بائیں جانب ناتھا خان برج سے اسٹار گیٹ سے مڑ کر واپسی شارع فیصل سے اپنی منزل کی جانب جا سکے گی۔ نیز ملینئیم سے دائیں جانب اسٹیڈیم سے کارساز اور شارع فیصل بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اسی طرح ملیر سے براستہ اسٹار گیٹ سے راشد منہاس روڈ جانے والی ٹریفک کو برج کے نیچے سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ کی طرف جا سکتی ہے۔ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل روٹ اختیار کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.