today Heatwave in karachi

سورج کا غصہ کب ٹھنڈاہوگا‘ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی میں گزشتہ روزبھی شدیدگرمی کاراج رہااورپارہ ساڑھے 42ڈگری سینٹی گریڈتک چلاگیا۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے کل ہفتہ سے سمندری ہوائیں چلنے سے موسم کی شدت میں اضافے کاامکان ظاہرکیاہے ،ہوامیں نمی کاتناسب غیرمعمولی کم اورسمندری ہوائیں بندرہنے کی وجہ سے گرمی اورحبس شہری شدیدپریشانی کاشکارہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزشہرمیںچلنے والی ہوامیں نمی کاتناسب شام میں17فیصدرہاجبکہ صبح میں40فیصدریکارڈکیاگیا۔جمعرات کوشہرمیں 2سے 4ناٹیکل میل کی رفتارسے ہوائیں چلیں ۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ ہفتے سے موسم بہترہوناشروع ہوجائیگا۔دوسری جانب گزشتہ روزبھی تیزدھوپ اورگرم ہوائوںکی وجہ سے دن کے اوقات میں سڑکوںپرٹریفک معمول سے کم تھااورشہریوںنے سایہ دارجگہوںپرپناہ لی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.